بیگم کلثوم کی وفات، پارلیمنٹ اجلاس موخر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیگم گلثوم نواز کی وفات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو روز کے لیے موخر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو سمری ارسال کر دی ہے، مشترکہ اجلاس موخر کرنے کا فیصلہ کلثوم نواز کی تدفین کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں اجلاسوں کے سمن جاری ہو چکے ہیں اور ان کے ملتوی ہونے کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کے موجود اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ رابطے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی بھی تصدیق نہیں کر سکتے۔

صدرمملکت عارف علوی نے 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔


متعلقہ خبریں