عمران خان کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا



اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی مقررکردہ 21 رکنی وفاقی کابینہ میں شامل 16 وزراء نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ہے۔

پیر کے روز منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان خود بھی موجود تھے۔

طارق بشیر چیمہ کو وزارت ریاستی سرحدی امور (سیفران) ، نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور و ہم آہنگی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن، شفقت محمود کو فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ و نیشنل ہسٹری، زبیدہ جلال کو وزارت دفاعی پیداوار، شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا ہے۔

فروغ نسیم کو وزارت قانون و انصاف، اسد عمر کو وزارت خزانہ، پرویز خٹک کو وزارت دفاع، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات اور غلام سرور خان کو وزارت پیٹرولیم کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں جن میں محمد شہزاد ارباب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، عبدالرزاق داؤد کو کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹری پروڈکشن اور انویسٹمنٹ، ڈاکٹر عشرت حسین کو ادارہ جاتی اصلاحات، امین اسلم کو موسمیاتی تبدیلی اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں