کیٹل شوز کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی

کیٹل شوز کے خلاف دائر درخواست مسترد ہو گئی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب بھر میں ہونے والے کیٹل شوز کے خلاف دائر درخواست لاہور ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

عدالت عالیہ کے جج جسٹس شمس محمود نے محمد ریاض نامی شہری کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ بادی النظر میں کیٹل شو ہمارا ثقافتی ورثہ ہے اس پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کیٹل شو منعقد کرانے کی منظوری دے رکھی ہے جس کا مقصد جانوروں کی افزائش نسل میں اضافہ کرنا ہے لیکن ان شوز میں جوا کرایا جاتا ہے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار محمد ریاض نے مؤقف اپنایا کہ کیٹل شو کے لیے ہر ماہ نیچے سے اوپر تک ماہانہ بنیادوں پر رقم دی جاتی ہے اور من پسند جانوروں کو آگے لانے کے لیے بھی نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

درخوست گزار نے استدعا کی تھی کہ 10 اگست کو فیصل آباد میں کیٹل شو منعقد کیا جا رہا ہے، عدالت  فیصل آباد سمت دیگر بڑے شہروں میں ہونے والے  کیٹل شوز پر پابندی عائد کرے۔


متعلقہ خبریں