چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم قومی مفاد میں حکومت پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ۔ ن لیگ کے مفاد میں ہم کسی کیساتھ کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں ، ن لیگ کے مفاد کے نام پر جو ملک کا حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔
مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست نے فیصلہ کرنا ہے قومی مفاد اہم ہے یا ن لیگ مفاد کو تحفظ دینا اہم ہے ۔ ہم اپنے ووٹ پر ڈاکا مارنے نہیں دینگے، یہ ممکن نہیں کہ چوہدری یاسین شہر سے جیتیں اور آبائی حلقے سے ہار جائیں۔پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں کومبارکباد دیتا ہوں۔
نکیال میں پولنگ کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی، بلاول بھٹو کا سخت ردعمل
بلاول بھٹو نے کہا کہ تباہی پھیلاتے ہیں ،پھر امن کا نام دیتے ہیں ،آزادکشمیر میں جوہورہاہے ،کیااس کوجمہوریت کانام دے سکتے ہیں؟ووٹ کی گنتی جوبھی ہو،پیپلزپارٹی اکثریت سے جیت چکی ہے،آزادکشمیرکے عوام باشعور ہیں ،ہم اپنی سیٹیں چھین کررہیں گے۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کےلیے قربانیاں دی ہیں،ہم اپنے ووٹوں کاتحفظ کریں گے،ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے،دھاندلی سے متعلق میر ے پاس ویڈیوثبوت ہیں ،آزاد کشمیر کی صورتحال ایک کہاوت یاد دلاتی ہے ،ظلم اورزیادتی ،قتل وغارت ،ڈکیتی کوجمہوریت کانام دیا جاتاہے۔
میرپور کے عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا،جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں،عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ،عوام کاکام تھاپیپلزپارٹی کوووٹ دینا،ہماراکام ان کےووٹوں کاتحفظ کرنا ہے۔انہوں نےوہی کیا جو پچھلے الیکشن میں کیا تھا۔
آزاد کشمیر کا فیصلہ پنجاب یا سندھ نہیں بلکہ کشمیری عوام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پیچھےہٹیں گےنہ کسی کے سامنے جھکیں گے،ہم اپنی سو فیصد نشستیں واپس لے کر رہیں گے،ہم آزاد کشمیر کو کبھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے۔
30پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا اور پیپلزپارٹی کے کارکن کو شہید کیاگیا،اگر ایسے حالات ہونگے تو یہ آزاد کشمیر نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر لگےگا،کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ساری سیاسی جماعتیں بیوقوف ہیں۔
عوام دیکھ رہے ہیں کہ آپ کشمیر کے ساتھ کیا کررہےہیں،یہ دھاندلی کی کہانی آج سے شروع نہیں ہوئی۔ن لیگ کے مفاد کو ترجیح دینا آج سے شروع نہیں ہوا۔آزاد کشمیر کے صدر کا الیکشن آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔
آزادکشمیر الیکشن کےدوران فائرنگ اورقتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،آزادکشمیر کی صورتحال پرکمیشن بنانا ہوگا،ہمیں ہماری سیٹیں دلوانی ہوں گی۔
