اڈیالہ جیل حکام نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کرادی۔
بانی اورانکی اہلیہ کی وکیل سے ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں دونوں نے اپنی صحت اور جیل میں رہائشی حالات سے متعلق آگاہ کیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں بتایا کہ آج شام 4 بج کر 30 منٹ پر اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ عمران سے ملاقات کرائی، ملاقات کا دورانیہ 40 منٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بار بار درخواستوں اور گزارشات کے بعد 7 ماہ کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی جبکہ 11 ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات ممکن ہوسکی۔
Today At 4:30 PM Adyala Jail Authorities facilitated 40 Mins Meeting with Mr Imran Khan & Wife Bushra Imran. After repeated applications / requests met Khan Sb after 7 Months & BB after 11 Months. Session was insufficient to cover all cases / legal matters. Both briefed me on their Health Conditions Living Conditions & Gave Fresh Instructions for Some Legal Matters & Cases.
— Barrister Salman Safdar (@BrSalmanSafdar) November 2, 2026
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر تفصیلی گفتگو کے لیے ناکافی تھا، کیونکہ دونوں شخصیات کے مقدمات اور دیگر قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے مزید وقت درکار تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے انہیں اپنی صحت اور جیل میں رہائشی حالات کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ بعض قانونی معاملات اور مقدمات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔
وکیل کے مطابق طویل عرصے بعد ہونے والی اس ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے قانونی امور پر بات چیت ہوئی، تاہم محدود وقت کے باعث تمام زیر التوا مقدمات اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو ممکن نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے ملاقات کے بعد سامنے آنے والے بیان میں 7 ماہ بعد عمران خان اور 11 ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات ہونے کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔



