مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفاد میں تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ملاقات ہوئی ،اس موقع پر انہوں نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 called on the President of Maldives, H.E. Dr. Mohamed Muizzu, in Islamabad today.
The DPM/FM conveyed warm greetings and best wishes from President Asif Ali Zardari and Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif to President Dr. Mohamed Muizzu. He warmly welcomed the President and his delegation to Pakistan.
Reaffirming Pakistan’s commitment to its longstanding fraternal relations with Maldives, the DPM/FM underscored the importance of expanding bilateral cooperation, particularly in trade, investment, education, climate change and tourism.
The DPM/FM welcomed the participation of the Maldivian business delegation in the Maldives-Pakistan Business Forum and expressed hope that B2B engagements would yield concrete trade and investment opportunities.
President Dr. Mohamed Muizzu appreciated the warm welcome and hospitality extended to him and his delegation. He expressed Maldives’ desire to deepen its close relations with Pakistan and explore new avenues of mutually beneficial cooperation.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 21, 2026
نائب وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مالدیپ کے صدر کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے پاک مالدیپ بزنس فورم میں مالدیپ کے کاروباری وفد کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے فورم کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہار تشکرکیا۔
بعدازاں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مالدیپ کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔سلامی کے چبوترے پر مالدیپ کے صدر کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔مالدیپ کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ارکان اور وزیراعظم ہاؤس کے اعلی حکام کا مالدیپ کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا۔مالدیپ کے صدر نے بھی اپنے وفد کا وزیر اعظم سے تعارف کرایا۔مالدیپ کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ۔
