اتحادی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 3 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
حوثیوں نے حالیہ دنوں میں ریاض پر حملوں میں اضافہ کیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے ہی ایک حملے کے نتیجے میں ’سعودی سرکاری تیل کمپنی آرامکو‘ کی ایک انتظامی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے آج بتایا کہ سعودی عرب کی جانب داغے گئے دونوں بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا گیا ہے جبکہ مشرقی صوبے میں آنے والے 3 ڈرونز بھی مار گرائے گئے۔
التحالف:
الدفاع الجوي اعترض ودمر صاروخين باليستيين أطلقتهما الميليشيا الحوثية الإرهابية باتجاه الرياض. https://t.co/95NUYNoKlk
— المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) November 15, 2026
قبل ازیں میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر سعودی سول ڈیفنس نے ریاض میں ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا اور شہریوں کو خبردار کیا تھا بعد ازاں سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ ریاض میں خطرہ ٹل گیا ہے۔
دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا، وزارت داخلہ نے ملک میں مقیم افراد پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔
An alert of potential threat. The Ministry of Interior urged citizens and residents to remain calm, proceed to the nearest safe location, and follow news through official channels for the protection of public safety.
#Bahrain #MOI
— وزارة الداخلية – Ministry of Interior (@moi_bahrain) November 15, 2026


