امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس پر تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل سائبر حملے میں 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے چوری ہونے کے معاملے میں شمالی کوریا کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
2 روزقبل دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس سے ہیکرز نے تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چوری کر لیے تھے۔
ایف بی آئی کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے ہیکرز نے بائنانس سے چوری کیے گئے ڈیجیٹل اثاثوں کو ایتھیریم میں تبدیل کرکے ان کی منی لانڈرنگ شروع کردی ہے جبکہ ادارے کو خدشہ ہے کہ چوری شدہ اثاثوں کو چھپانے کے لیے مزید مراحل اختیار کیے جائیں گے۔
The FBI is releasing information advising the Democratic People’s Republic of Korea (North Korea) was responsible for the theft of more than $6 billion USD in virtual assets from cryptocurrency exchange, Binance, on or about October 29, 2026. The FBI refers to this specific North Korean malicious cyber activity as “TraderTraitor.”
The FBI, together with partners at the USSS and IRS-CI, has observed TraderTraitor actors converting stolen assets primarily into Ethereum (ETH). It is expected these assets will then be further laundered by converting them using DeFi and instant swap services as they prepare them for further laundering stages.
How You Can Help:
FBI, USSS, and IRS-CI are urging private sector entities including THORNode operators, RPC node operators, instant exchanges, DeFi services, blockchain analytics firms, and other virtual asset service providers to block transactions with or derived from addresses TraderTraitor actors are using to launder these stolen assets.A list of addresses associated with this activity is available here: https://t.co/g0oIWx0WeD
— FBI Cyber Branch (@FBICyberBranch) October 31, 2026
ایف بی آئی نے جاری بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کا ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والا سائبر یونٹ ’ٹریڈر ٹریٹر‘ (TraderTraitor) بائنانس پر حملے کا ذمہ دار ہے۔
ادارے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیکرز کو چوری شدہ ڈیجیٹل اثاثے ایتھر کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرتے ہوئے دیکھا ہے جبکہ چوری شدہ اثاثوں کی مزید منی لانڈرنگ کے لیے متعلقہ ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
شمالی کوریا کئی برسوں سے جاسوسی، مالیاتی چوری اور آمدن کے حصول کے لیے ریاستی سرپرستی میں سائبر یونٹس استعمال کرنے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اس معاملے پر جنیوا میں شمالی کوریا کے مشن اور چین میں اس کے سفارت خانے نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
بائنانس نے 6 ارب ڈالر کے متبادل ٹوکن خرید لیے
دوسری جانب بائنانس نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے وسائل سے چوری شدہ کرپٹو کرنسی کا تقریباً 95 فیصد حصہ پورا کرچکی ہے ۔
بائنانس کے مطابق کمپنی نے چوری ہونے والے 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثوں میں سے تقریباً 6 ارب ڈالر کے متبادل ٹوکن خرید لیے ہیں۔ایکسچینج کا کہنا ہے کہ باقی 5 فیصد اثاثے نسبتاً کم لیکویڈیٹی رکھتے ہیں اس لیے مطلوبہ مقدار میں انہیں حاصل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ جمعے تک متاثرہ اثاثوں میں سے تقریباً 3 ارب ڈالر کا سراغ لگا کر انہیں منجمد کرنے کے لیے صنعتی شراکت داروں کے ساتھ کام کیا جا رہا تھا۔
بائنانس نے چوری سے ہونے والے مالی نقصان کی ذمہ داری خود اٹھانے کا اعلان بھی کیا ہے اور اس مقصد کے لیے تقریباً 6.34 ارب ڈالر کے کمپنی فنڈز مختص کیے ہیں۔
صارفین کے لیے رقم نکلوانے کی سہولت بحال کرنے کا اعلان
بائنانس کے مطابق صارفین کے لیے رقم نکلوانے کی سہولت آج صبح 6 سے 9 بجے کے درمیان پہلے مرحلے میں بحال کی جائے گی۔
ابتدائی مرحلے میں 15 کرپٹو اثاثوں کی واپسی ممکن ہوگی جن میں بٹ کوائن، ایتھر، ایکس آر پی اور ڈوج کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیاں شامل ہیں۔
Update: First batch network now opened in phase one of withdrawals is $BTC bitcoin network
— Binance (@binance) November 1, 2026
کمپنی نے بتایا کہ متبادل ٹوکن خریدنے کے لیے اس کے ایک ارب ڈالر کے سیف ایسٹ فنڈ فار یوزرز (SAFU) کے ساتھ فیوچرز انشورنس فنڈ اور کارپوریٹ خزانے سے بھی رقم استعمال کی گئی۔
شریک چیف ایگزیکٹو یی ہی نے کہا کہ سیفو فنڈ کی 50 فیصد رقم استعمال کی جائے گی تاہم کمپنی نے اسے دوبارہ تقریباً ایک ارب ڈالر تک بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
We are allocating 50% of the funds from Binance’s SAFU fund address to cover this loss, while keeping the remaining half in the fund. Details regarding the address are provided in the announcement; those interested are welcome to review it.
— Yi He (@heyibinance) October 31, 2026
سائبر حملے میں لیپ ٹاپ اور نقصان دہ سافٹ ویئر کا استعمال
بائنانس کے دوسرے شریک چیف ایگزیکٹو رچرڈ ٹینگ نے سائبر حملے کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک متاثرہ لیپ ٹاپ اور ایسا نقصان دہ سافٹ ویئر استعمال کیا گیا جو اپنی سرگرمیوں کے شواہد مٹانے کے لیے تیار کیا گیا تھا جس سے حملے کی تحقیقات اور سراغ لگانا مشکل ہوگیا۔
I want to speak to you directly about what happened.
Bottom line – your money is safe, and we’re covering every loss.
Our initial investigation suggests this security incident may have started with a compromised DevOps engineer’s laptop. That gave an attacker access to a service container, where they submitted unauthorized withdrawal transactions.
To be clear: the attacker did not simply use one engineer’s permissions, and this was not a single “one-click” action. It involved a more complex attack process. Our investigation has not attributed responsibility to any individual.
So far, we have found no evidence of any wallet private key leak.
We’ll share a detailed technical post-mortem once the investigation is complete and every fact is verified – and publish an updated Proof of Reserves once remediation is complete.
What you need to know:
• Your funds are safe
• Binance will cover all losses from the SAFU fund and company funds
• Estimated total impact: ~$6.3B, with ~$3B frozen on-chain so far, in coordination with our blockchain partners
• No evidence of any wallet private key leak
• Deposits are unaffected and operating as normalWhat we’ve done:
• Temporarily suspended withdrawals while we complete a security revamp of the withdrawal service and its related addresses
• Revoked the affected address authorizations
• Engaged law enforcement and blockchain intelligence partners to trace and recover fundsOur team hasn’t stopped. We’re working closely with law enforcement to ensure the matter is handled appropriately – and I’ll share what I can, as soon as I can.
— Richard Teng (@_RichardTeng) October 30, 2026
حملے کے بعد جمعے کو کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ بائنانس نے صارفین کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ان کے فنڈز محفوظ ہیں۔
بائنانس کے 33 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ صارفین
بائنانس صارفین کو ڈیجیٹل اثاثے خریدنے، فروخت کرنے اور ان کی تجارت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کی 2025 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 33 کروڑ 50 لاکھ ہے جبکہ اس کے زیرِ تحویل اثاثوں کی مالیت تقریباً 162.8 ارب ڈالر تھی۔
دوسری جانب ٹی آر ایم لیبز کے محققین کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 150 سائبر حملوں میں مجموعی طور پر 2.9 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کی گئی تھی۔



