قومی اسمبلی کے 30ویں سیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں 11 بجے شروع ہوا جس کے آغاز پر ہی ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔
وقفۂ سوالات کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے رکن عمیر نیازی نے اسپیکر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے نشاندہی کی کہ حکومتی بینچز بالکل خالی پڑے ہیں اور پوری کابینہ میں سے صرف وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اکیلے ایوان میں موجود ہیں۔
The Session of the National Assembly begins with Honourable Speaker Sardar Ayaz Sadiq in Chair
To watch the session live click on the link below;
https://t.co/5xx5mHjylZ
#NASession
@AyazSadiq122
@appcsocialmedia @PTVNewsOfficial https://t.co/hqsWhyKfex— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) October 28, 2026
اس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دیگر وزراء اور وزیرِ پارلیمانی امور بھی بس آتے ہی ہوں گے۔ تاہم، عمیر نیازی نے کورم پورا نہ ہونے کی باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے اراکین کی گنتی کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس پر اسپیکر نے فوری طور پر عملے کو ایوان میں اراکین کی گنتی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ گنتی کرنے پر ایوان میں کورم پورا نہ نکلا جس پر اسپیکر نے کاروائی کورم پورا ہونے تک معطل کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر ایشو، مہنگائی، شرحِ سود میں اضافے، کے الیکٹرک کے مسائل اور میڈیا ورکرز کے حقوق جیسے اہم عوامی و پارلیمانی امور پر طویل بحث و مباحثہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ قانون سازی کے مرحلے کے دوران متعدد بل بھی پاس کیے گئے تھے۔
آج کے اجلاس کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق ایوان میں ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹی بی کے مرض پر توجہ دلائو نوٹس پیش کیا جائے گا جس کے مطابق ملک میں یومیہ تقریباً 140 اموات ہو رہی ہیں۔
Orders of the Day for the Meeting of the National Assembly to be held on Wednesday, the 28th October, 2026 at 11:00 a.m.
#NASession
@PTVNewsOfficial @appcsocialmedia https://t.co/lZsqS9spdV— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) October 28, 2026
اس کے علاوہ ایجنڈے میں وفاقی تعلیمی اداروں اور کالجوں کی جانب سے ٹرانسپورٹ فیس سمیت بھاری اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف ایک اور اہم توجہ دلائو نوٹس بھی شامل ہے۔
کارروائی کے دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات اور ریلوے بورڈ کی تشکیلِ نو سے متعلق بل متعارف کروائے جائیں گے۔
قانون سازی کے مرحلے پر نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ، فرنٹیئر کانسابلری (ری آرگنائزیشن)، کلینیکل سائنسز اور ایریا اسٹڈی سینٹرز سے متعلق ترمیمی بلز بھی باقاعدہ غور اور منظوری کے لیے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔


