معورف بالی ووڈ اداکارعامر خان کے بھانجے اداکارعمران خان کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد 28 اکتوبر 2026 تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران خان کو امیگریشن قوانین کے تحت نوٹس دیا گیا ہے۔
Actor Imran Khan, nephew of Aamir Khan, has reportedly been asked to leave India by October 28 under the Immigration Act, following his participation in protests demanding Chief Election Commissioner Gyanesh Kumar’s resignation. The development comes amid heightened scrutiny over his US citizenship and participation in the anti-CEC protests.
#aamirkhan #india #cec #eci #uscitizen #Imrankhan
— News18 (@CNNnews18) October 15, 2026
عمران خان نے 10 اکتوبر2026 کو ممبئی کے آگست کرانتی میدان میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی تھی جہاں مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں اور احتجاج میں شرکت کے معاملے پر ان کے خلاف امیگریشن قانون کی متعلقہ شقوں کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
یاد رہے عمران خان احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد میں شامل تھے۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
اس معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کیریٹ سومیا نے بھی شکایت کی تھی اور سوال اٹھایا تھا کہ آیا غیر ملکی شہریت رکھنے والا شخص اس نوعیت کے سیاسی احتجاج میں شرکت کرسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ بھی ہے۔ یہ کارڈ بھارتی شہریت نہیں دیتا تاہم اس کے حامل افراد کو مخصوص شرائط کے تحت بھارت میں رہنے اور سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
ان کی جانب سے احتجاج میں شرکت کے بعد ان کی قانونی حیثیت اور غیر ملکی شہریوں پر لاگو امیگریشن ضوابط سے متعلق سوالات سامنے آئے ہیں۔

