بالی وڈ اداکار عامر خان کے بھانجے فلم اسٹار عمران خان کو ممبئی میں انتخابی فہرستوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا انتخابی فہرستوں میں مبینہ بےضابطگیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جس میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ بالی وڈ اداکار عمران خان کو ممبئی کے کرانتی میدان میں سی جے پی کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اداکار نے پولیس وین میں موجودگی کے دوران اپنی سیلفی شیئر کی اور اس کے ساتھ طنزیہ کیپشن لکھا، “میں ڈرائیو پر جارہا ہوں”۔
#ImranKhan shares a picture as he participates in the ongoing protests in Mumbai. 🙌🏻
#Trending https://t.co/atBOwUuGPc
— Filmfare (@filmfare) October 10, 2026
اداکار ماضی میں بھی سیاسی اور سماجی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں، جبکہ فن، سیاست اور طلبہ پر پولیس تشدد جیسے موضوعات پر بھی آواز اٹھا چکے ہیں۔
Actor Imran Khan detained from Mumbai’s August Kranti Maidan, which was the proposed protest venue in support of CJP’s protest call. https://t.co/28ZhzWcgEF
— Krishna Kant Mishra (@KKMishraOffice) October 10, 2026
ممبئی پولیس حکام کے مطابق احتجاج کے لیے باضابطہ اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔ اور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت ممبئی میں احتجاج کے لیے صرف آزاد میدان مقرر ہے۔
دوسری جانب سی جے پی کارکنوں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے ای میل کے ذریعے اجازت طلب کی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسی معاملے پر نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، ممتا بینرجی سمیت تقریباً 1500 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی پولیس اور انتظامیہ نے سی جے پی کے مرکزی رہنماؤں ابھجیت دیپکے، سورو داس اور آشوتوش رانکا کو ایئر انڈیا کے طیارے کے اندر سے حراست میں لیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران الیکشن کمیشن کے دیگر حکام نے چیف الیکشن کمشنر کے 14 فیصلوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔


