میکسیکو کے فٹبالر میٹیو شاویز امریکی کھلاڑی سیبسٹین برہالٹر کے چہرے پر دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
میکسیکو اور امریکہ کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ اس دوران افسوسناک اور حیران کن واقعہ میچ کے 67ویں منٹ میں پیش آیا، جب میٹیو شاویز نے اچانک امریکی کھلاڑی کے چہرے پر دونوں ہاتھوں سے تھپڑ رسید کردیئے۔
ریفری نے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے میکسیکن کھلاڑی میٹیو شاویز کو براہ راست ریڈ کارڈ دکھایا اور انہیں میدان سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد میکسیکو کی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔
دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی میکسیکو کی ٹیم میچ پر گرفت برقرار نہ رکھ سکی اور اسے امریکا کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے آغاز سے ہی امریکی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا۔ جولین ہال نے پہلے ہاف میں امریکا کو برتری دلائی، جبکہ 17 سالہ کیون سلیوان نے دوسرا گول کر کے امریکی قومی ٹیم کی تاریخ میں سب سے کم عمر گول اسکورر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس کے بعد میٹیو شاویز کا ریڈ کارڈ میچ کا غیر معمولی لمحہ بن گیا، جبکہ ملک ٹِل مین نے تیسرا گول کرکے امریکا کی فتح مزید مستحکم کردی۔
میکسیکو کے کھلاڑی کی جانب سے دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو اور واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں فٹبال شائقین نے اس غیر معمولی حرکت پر حیرت کا اظہار کیا۔
🚨 Mateo Chávez got sent off for DOUBLE slapping Sebastian Berhalter in the USA-Mexico game 😳 https://t.co/ZSf1SkqBAy
— Polymarket Sports (@PolymarketSport) October 4, 2026
یوں میکسیکو کے لیے یہ مقابلہ 3-0 کی شکست کے ساتھ ساتھ میٹیو شاویز کے متنازع ریڈ کارڈ کے باعث بھی یادگار بن گیا۔



