ملک میں سونا مہنگا ہونے کے بعد آج پھر سستا ہوگیا،ایک تولہ اور 10 گرام کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 4300 روپے مہنگا ہوا تھا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونا 3ہزارروپےسستا ہوکر4لاکھ 38ہزار636 روپےکا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 2ہزار572 روپےسستا ہوکر3لاکھ 76ہزار59 روپےکا ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتیں ڈیمانڈ اور سپلائی کے سادہ اصول پر چلتی ہیں۔ عالمی سطح پر جب سونا بیچنے والے زیادہ ہو جائیں تو قیمتیں گر جاتی ہیں اور جب خریدار بڑھیں تو دوبارہ چڑھ جاتی ہیں۔
پاکستان میں بھی یہی سلسلہ جاری رہتا ہے جہاں عالمی مارکیٹ کے جھٹکے مقامی صرافہ بازار میں راتوں رات نظر آ جاتے ہیں۔
خریداروں کے لیے یہ کمی ریلیف کا باعث بنی ہے، تاہم ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سونے کی قیمتیں انتہائی اتار چڑھاؤ والی ہیں اور عالمی حالات کے مطابق کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں۔


