واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اپنی تنخواہ نہیں لیتا اور کوئی میرا شکریہ بھی ادا نہیں کرتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران جنگ کو امریکی تاریخ کے اہم ترین اقدامات میں شمار کیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخ میں ایران جنگ کو ہمارے اہم ترین کاموں میں شمار کیا جائے گا۔
انہوں نے جعلی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سے فیک نیوز کو آرٹیفیشل نیوز کہوں گا کیونکہ مجھے یہ کہنا پسند ہے۔
Trump: Super intelligence or SI, and that’s the official name in the United States. I’ll be signing a very powerful executive order. I spoke to President Xi. He loves it. When you say artificial intelligence, it’s artificial. This is extreme intelligence. It’s superior… pic.twitter.com/UxKwjSj8Be
— Acyn (@Acyn) September 29, 2026
امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کئی سال بلکہ دہائیوں سے خراب چلتی آ رہی ہے تاہم اب ٹرمپ انتظامیہ امریکی حکومت کی خامیاں درست کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بیوروکریٹس نے ایسے رویئے اختیار کیے جیسے امریکی عوام کو حکومت کو جواب دینا ہو، حالانکہ حکومت کو عوام کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیے۔
“The Declaration of Independence proclaimed that America’s government exists to serve American citizens. Yet for too long, the experience of our citizens has been the exact opposite.”
President Trump takes aim at the federal bureaucracy, arguing Washington has grown increasingly… pic.twitter.com/lE2cOx9Sbw
— Fox News (@FoxNews) September 29, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تنخواہ کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صدارتی تنخواہ نہیں لیتا لیکن اس پر کوئی میرا شکریہ بھی ادا نہیں کرتا۔
Trump: “You got me for nothing. I don’t take my salary.” (Trump has made billions in crypto schemes while president) pic.twitter.com/b4XquvfAuT
— Aaron Rupar (@atrupar) September 29, 2026



