امریکا میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث ملک بھر میں 4 گھنٹے سے زائد وقت تک معطل رہنے والی پروازیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں تاہم ایئرلائنز کو معمول کا فضائی آپریشن بحال کرنے میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں۔
امریکا میں مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث جمعہ کو ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے پروازوں کی روانگی روک دی گئی تھی۔ امریکی تاریخ میں 9/11 کے دہشت گرد حملوں کے بعد یہ دوسرا موقع تھا جب ملک بھر میں تمام پروازوں کی روانگی روکنے کا حکم دیا گیا۔ اس سے پہلے جنوری 2023 میں ایف اے اے کے نوٹس ٹو ایئر مشنز (نوٹم) نظام میں خرابی کے باعث بھی ایسا ہی قدم اٹھانا پڑا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کی رات مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 15 منٹ پر امریکی فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئی تھیں۔
The nationwide ground stop lifted at 8:15pm ET.
Here’s a breakdown of today’s timeline:
– At 3:36 p.m. ET, @FAANews experienced telecommunications issues at facilities & TRACONs across the country
– The FAA issued a ground stop out of an abundance of caution while 3,500+ planes were in the air
– Pilots and air traffic controllers followed established procedures to safely land the aircraft, bringing the number in the airspace down to under 400 as of 8pm ET
– The FAA confirms they did not lose all radar or telecom, and exceptions were made to allow critical medevac, life-saving cargo, and law enforcement flights to continue operating— Secretary Sean Duffy (@SecDuffy) November 14, 2026
ہزاروں پروازیں منسوخ
فلائٹ ٹریکنگ ادارے فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اس تعطل کے باعث 6 ہزار 600 سے زائد پروازیں منسوخ اور 8 ہزار 600 تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ اتوار کے لیے بھی مزید 1500 پروازیں منسوخ کی جا چکی تھیں۔ ڈفی نے خبردار کیا کہ پروازوں کی بحالی بتدریج ہوگی اور نظام کو معمول پر آنے میں وقت لگے گا۔
پروازوں کی روانگی روکنے کے بعد امریکا کے فضائی ٹریفک کنٹرول کے پرانے نظام کی کارکردگی اور اس کی صلاحیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق امریکی حکومت پہلے ہی فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ملک کے پرانے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام اور ہوائی اڈوں کی بہتری کے لیے کانگریس سے 50 ارب ڈالر مانگ لیے ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی اور وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ابتدائی طور پر 30 ارب 10 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ مانگی تھی۔ امریکی فضائی کمپنیوں امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے بھی انتظامیہ کے فنڈنگ مطالبے کی حمایت کی ہے۔
خیال رہے کہ جنوری میں ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے والے ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ سال کے آخری ہفتوں میں مطلوبہ فنڈنگ کی منظوری دی جائے۔
خرابی کیسے پیدا ہوئی؟
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روکنے کا حکم اس وقت دیا جب تمام ایئر روٹ ٹریفک کنٹرول مراکز کو متاثر کرنے والا مواصلاتی مسئلہ سامنے آیا۔
شان ڈفی نے بعد ازاں بتایا کہ مسئلہ ایف اے اے کے پرانے نیٹ ورک میں تھا جہاں سوئچز اور روٹرز پر ڈیٹا کا دباؤ بڑھنے کے باعث نظام بند ہوگیا۔ تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آلات پر ڈیٹا کا اتنا دباؤ کیوں پڑا۔
Today’s nationwide ground stop happened because our air traffic control system is operating on DECADES-OLD, analog equipment that simply cannot compete with the demands of the 21st century.
@FAANews is modernizing this aging infrastructure thanks to a $12.5 billion down payment secured by President Trump, but that isn’t ENOUGH.
@POTUS is asking Congress to give us the resources to build a state-of-the-art air traffic control system. Let’s not do a patchwork fix to a system that’s critical for every single family.
It’s time for Congress to act. Give us the money to fix it. PASS THE MODERN SKIES ACT NOW.
— Secretary Sean Duffy (@SecDuffy) November 14, 2026
ایف اے اے نے 4 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد پروازوں کی روانگی پر عائد پابندی ختم کردی تاہم شان ڈفی نے خبردار کیا کہ فضائی آپریشن مکمل صلاحیت کے ساتھ بحال ہونے میں وقت لگے گا۔
ایوی ایشن ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی سیریم کے مطابق پابندی شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد تقریباً 11 ہزار پروازیں روانگی کے لیے شیڈول تھیں جن کے ذریعے 15 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کرنا تھا۔
امریکی فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی کمزوریاں نئی نہیں ہیں۔ سرکاری ادارے گورنمنٹ اکاؤنٹیبلٹی آفس (جی اے او) نے 2024 میں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایف اے اے نے فضائی ٹریفک کنٹرول کے اپنے 138 نظاموں میں سے 51 کو ناقابل اعتماد اور مزید 54 کو ممکنہ طور پر ناقابل اعتماد قرار دیا تھا۔
ایف اے اے کے منتظم برائن بیڈفورڈ نے ستمبر میں رائٹرز کو بتایا تھا کہ ادارے کے 300 سے زائد فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز ایک دوسرے سے الگ تھلگ ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے بعض اب بھی کئی دہائیوں پرانے کمپیوٹرز اور مواصلاتی نظام استعمال کر رہے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ مؤثر انداز میں رابطہ نہیں کر سکتے۔
رائٹرز کے مطابق بعض پرانے آلات کے متبادل پرزے حاصل کرنا بھی مشکل ہے اور انہیں آن لائن نیلامی کی ویب سائٹس سے خریدنا پڑتا ہے یا تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار کرنا پڑتا ہے۔
امریکی کانگریس جولائی 2025 میں پہلے ہی اگلے 5 سال کے لیے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی بہتری اور کنٹرولرز کی بھرتیوں میں اضافے کے لیے 12 ارب 50 کروڑ ڈالر منظور کرچکی ہے۔ اس وقت ہوائی اڈوں پر رش، پروازوں میں تاخیر اور تکنیکی مسائل کے باعث نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف اے اے اب بھی کئی دہائیوں پرانے کمپیوٹرز اور آلات استعمال کر رہا ہے۔ بعض آلات کے متبادل پرزے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹس سے خریدنے پڑتے ہیں۔ ادارے نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ 2028 کے اختتام تک 400 سے زائد فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز میں موسم اور دیگر اہم معلومات کے لیے استعمال ہونے والی فلاپی ڈسکس کو تبدیل کردے گا۔
انتظامیہ کے مطابق ایف اے اے اپنے پرانے تانبے کی تاروں پر مشتمل مواصلاتی نیٹ ورک کا 68 فیصد حصہ تیز رفتار فائبر آپٹک نظام سے تبدیل کرچکا ہے۔



