قاہر،عراقی ایئرویز نے ایران کے ہوائی اڈوں کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کردی ہیں۔
عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نجف اور ایران کے مختلف ہوائی اڈوں کے درمیان فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق عراق نے جمعہ کوایران کیلئے اورایران سے آنے والی پروازیں معطل کردی تھیں، یہ اقدام امریکا کی جانب سے ایران پرعائد پابندیوں کے تناظرمیں کیا گیا تھا۔
عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ نجف اور ایرانی ہوائی اڈوں کے درمیان عراقی ایئرویز کی پروازیں اب دوبارہ آپریٹ کی جارہی ہیں تاہم پروازوں کی بحالی کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
نجف عراق کا اہم مذہبی شہر ہے جہاں بڑی تعداد میں ایرانی زائرین بھی آتے جاتے ہیں، ایران اور عراق کے درمیان فضائی رابطہ دونوں ممالک کے شہریوں اورزائرین کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے، بالخصوص نجف اور دیگر مذہبی مقامات کے سفر کے حوالے سے۔
واضح رہے کہ عراق نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کے تناظر میں ایران کیلئے فضائی رابطہ عارضی طور پر روک دیا تھا۔
اب عراقی ایئرویز کی جانب سے نجف اور ایرانی ہوائی اڈوں کے درمیان پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق عراقی ایئرویز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کا یہ اعلان پیر 28 ستمبر کو سامنے آیا۔



