ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
چار دن کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ میں 11900 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج بھی سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں فی تولہ 171 روپے کمی ہونے کے بعد نرخ 6 ہزار 837 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل چوتھے روز کم ہوئی۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی مارکیٹ پر براہ راست پڑتا ہے تاہم ملکی سطح پر روپے کی قدر اور عالمی قیمت کے ساتھ مقامی طلب و رسد بھی سونے کے نرخوں میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔


