اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 93 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 390 روپے 12 پیسے ہو گئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 21 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 414 روپے 75 پیسے ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 422 روپے 8 پیسے سے کم ہوکر 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 393 روپے 75 پیسے سے کم ہوکر 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

