سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل کے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں فضائی کارروائی بھی کی۔
وزارت اطلاعات نے بتایا کہ 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج سے تھا۔
In the aftermath of recent multiple terrorist incidents inside Pakistan against the innocent people of Khyber Pakthunkhwa, a well planned intelligence based ground operation was carried out by security forces around Kohat, Hangu and Thal, followed by calibrated Air Strikes against the hideouts and safe havens of terrorists organisations responsible for these attacks.
On 20 September 2026, security forces conducted an intelligence based ground operation against a group of terrorists in Kohat and Hangu Districts of Khyber Pakhtunkhwa. As a result of precise and skillful engagement, nine khwarij belonging to Indian proxy Fitna Al Khwarij were sent to hell, while several were injured.
Moreover, based on credible intelligence, selective targeting of Terrorist camps and hideouts belonging to Fitna al khwarij and its affiliates has also been carried out in the border region with Afghanistan with precision and accuracy. Three targets were destroyed with precision including a Suicide Bombers training markaz, killing twenty eight terrorists along side multiple suicide bombers. Large quantities of weapons and ammunition stored at these Marakiz and hideouts were also destroyed.
Pakistan has always strived for the maintenance of peace and stability in the region. However, the safety and security of our citizens remains our foremost priority. It is a matter of grave concern that Afghanistan continues to remain a hub of terrorism. The threat to Pakistan emanates from Afghanistan. In this context, our action precisely targeted the terrorist hubs. Maximum precautions were taken and it was ensured that no collateral damage occurs.
Our relentless Counter Terrorism campaign Ghazab lil Haq under vision “Azm e Istehkam” by Security Forces and Law Enforcement Agencies of Pakistan will continue at full pace to wipe out the menace of foreign sponsored and supported terrorism from the country.
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) September 21, 2026
قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں دہشتگرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 28 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، کارروائی میں 3 دہشتگرد اہداف مکمل طور پر تباہ کیے گئے۔ تباہ کیے گئے اہداف میں خودکش بمباروں کا تربیتی مرکز بھی شامل تھا۔
دہشتگرد مراکز اور ٹھکانوں میں ذخیرہ شدہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ
وزارت اطلاعات نے بتایا کہ کارروائی میں کسی قسم کے کولیٹرل ڈیمیج سے بچنے کو یقینی بنایا گیا، دہشتگرد مراکز اور ٹھکانوں میں ذخیرہ کیا گیا بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے کوشاں رہا ہے، پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
افغانستان کا مسلسل دہشتگردی کا مرکز بنے رہنا باعث تشویش
بیان میں مزید بتایا گیا کہ افغانستان کا مسلسل دہشتگردی کا مرکز بنے رہنا باعث تشویش ہے، پاکستان کو دہشتگردی کا خطرہ افغانستان سے لاحق ہے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا انسدادِ دہشتگردی آپریشن غضب لِلحق مکمل رفتار سے جاری رہے گا،عزمِ استحکام کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا ملک سے خاتمہ کیا جائے گا۔
ادھر افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان پر افغان صوبوں کنڑ اور پکتیکا کے شہری علاقوں میں گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں 3 شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
جريمة وعدوان:
قصف الجيش الباكستاني المعتدي، ليلة أمس، مرةً أخرى، مناطق مدنية في ولايتي كنر وبكتيكا في أفغانستان.
ففي كنر، استشهدت امرأة ورجلان، وأُصيبت امرأتان ورجلان، وجميعهم من السكان المحليين المدنيين.
أما في بكتيكا، فقد تم قصف منزل ودكان محلي، ولم تُسجَّل أية خسائر بشرية
۲/۱— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) September 21, 2026
ایکس پر جاری ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کنڑ میں ایک خاتون اور دو مرد جاں بحق ہوئے، جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مبینہ حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس کے جواب میں مناسب جوابی کارروائی کرے گا۔



