ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی کھلاڑی کرانتی گاؤڈ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق کرانتی گاؤڈ نے سری لنکا کے خلاف فائنل میچ کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس پر انہیں کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا۔
آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کھلاڑی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا، کرانتی گاؤڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عائد کی گئی سزا قبول کرلی۔
دوسری جانب ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سلو اوورریٹ پر پاکستان ٹیم کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی سی سی نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں مقررہ وقت سے ایک اوورکم کرانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا، جس کے بعد کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
یوں ویمنز ایشیا کپ کے دوران بھارتی اور پاکستانی ٹیمیں آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث جرمانوں کی زد میں آگئیں۔



