ہانگ کانگ سکسز 2026 کا تین روزہ ٹورنامنٹ رواں ماہ 30 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ بھی پہلے ہی روز کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ہانگ کانگ کے مطابق ہانگ کانگ سکسز کے 22ویں ایڈیشن کے ٹورنامنٹ کے تمام 25 میچز 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ٹن کوونگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ شہر کولون میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے گروپ سی میں شامل ہے، جہاں اس کے ساتھ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں موجود ہیں۔
قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گی اور 30 اکتوبر کو ہی اپنا پہلا میچ یو اے ای کے خلاف کھیلے گی، جس کے بعد اسی روز پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی مقابلہ ہوگا۔
12 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم
ہانگ کانگ سکسز 2026 میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
Six players. Six overs. No time to settle in. 💥
12 nations bring their biggest hitters to Hong Kong for three days of non-stop cricket, where every ball could clear the rope. 30th Oct – 1st Nov 🏆
#TurnItUpToSix #HongKongSixes https://t.co/XcDdw5WuAP
— Cricket Hong Kong, China (@CricketHK) October 2, 2026
گروپ اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ
دیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
گروپ سی میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے علاوہ بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں موجود ہیں۔ گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، افغانستان اور عمان شامل ہیں۔
پاکستان کی نظریں اعزاز کے دفاع پر
قومی ٹیم ہانگ کانگ سکسز کی تاریخ میں سب سے زیادہ 6 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے، جبکہ رواں سال بھی پاکستان کو ایونٹ کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
دفاعی چیمپئن ہونے کی حیثیت سے قومی ٹیم کی توجہ ایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کرنے پر ہوگی۔
The draw is done. The battle lines are drawn. 📋🔥
Which group are you watching? Fixtures drop next 👀
#TurnItUpToSix #HongKongSixes https://t.co/6WbAWJmvDC
— Cricket Hong Kong, China (@CricketHK) October 2, 2026
پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہمیشہ ہی شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتا ہے، تاہم ہانگ کانگ سکسز کے مختصر فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔
30 اکتوبر کو ہونے والا میچ ٹورنامنٹ کے اہم ترین مقابلوں میں شامل ہوگا۔
فائنلز یکم نومبر کو ہوں گے
ہانگ کانگ سکسز کا تین روزہ ایونٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے کے مقابلے یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ایونٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔
پاکستان کی نظریں گروپ مرحلے میں کامیاب آغاز کے بعد ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی اور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر مرکوز ہوں گی۔



