واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ آبنائے ہرمز نہیں بلکہ ریفائنریز کی بندش ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ ریکارڈ مقدار میں تیل باہر آ رہا ہے، اس لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس میں پیٹرول اور ڈیزل کی ریفائنریز یوکرینی حملوں میں تباہ کی جارہی ہیں، جس سے عالمی ایندھن کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کے تحت امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی ریفائنریز بند کی جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
What’s driving up Gasoline is no longer the Strait of Hormuz, because Record Numbers of Barrels are coming out now on an almost daily basis, but the word, “Refineries,” where Russia’s are being blown up by Ukraine, and where ours are being closed up, in Blue States, like California, by the Dumocrats. President DONALD J. TRUMP
( TS: Oct 5 2026, 12:32 PM ET )
— Commentary Donald J. Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) October 5, 2026
اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب پر سکیورٹی کے لیے انحصار کرنے والے ممالک بالآخر اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی میں مشکلات اور بے یقینی کا شکار ہو جاتے ہیں۔



