عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی تقریباً 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں مربان خام تیل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ مربان خام تیل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 120 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں کی توجہ توانائی کی عالمی طلب، سپلائی کی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی پر مرکوز ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست اثرعالمی توانائی مارکیٹ پر پڑتا ہے جبکہ پاکستان سمیت درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی عالمی قیمتوں کی تبدیلیاں اثرانداز ہوتی ہیں۔
عالمی منڈی میں برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں قیمتوں کے رجحان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔



