اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر سے ہوگا، نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا براہ راست اثر موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر نجی و تجارتی ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پڑنے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے مال بردار گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث آج عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گئی ہے۔



