امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کیا واقعی کوئی سمجھتا ہے کہ انتخابات شفاف تھے؟ ووٹنگ مشینوں کو ووٹرز سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر سے ملاقات متوقع ہے۔
انہوں نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی کوئی سمجھتا ہے کہ انتخابات شفاف تھے؟
امریکی صدر نے انتخابی پولز کے نتائج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج اتنے غلط کیسے ہوسکتے ہیں؟ ابتدائی ووٹنگ میں اتنی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے تھے کہ کامیابی حاصل کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔
ٹرمپ نے ووٹنگ کے نظام پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ مشینوں کو ووٹرز سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ زمینی راستوں سے بھی سپلائی روکنے کے ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ پوری قوت کے ساتھ فعال ہے۔
ویسٹ پام بیچ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے۔ “ہمیں ایران کا ’گلا گھونٹنا‘ ہوگا جس کے آپریشن آئرن گیٹ فعال ہے جس کی وجہ سے ایران میں زمینی راستے سے کچھ (جنگی سامان) نہیں پہنچ سکتا۔”
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کی وجہ سے سمندر کے ساتھ بھی ملک میں کسی شے کی سپلائی ممکن نہیں۔


