ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے ساتھ نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسا دلدل جس سے کوئی بھی امریکی صدر، خواہ وہ موجودہ ہو یا مستقبل کا، ریپبلکن ہو یا ڈیموکریٹ، نکل نہیں سکے گا۔
ایرانی اسپیکر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور خطے میں اسرائیل کے کردار کے باعث کسی فوری معاہدے کے امکانات غیر یقینی دکھائی دیتے ہیں۔
ایکس پر جاری بیا ن میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ”اسرائیل فرسٹ“ کی سوچ ترک کرے بصورت دیگر امریکا اور اس کے اتحادی تاریک دور کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
Israelis are working overtime to drag the US into an endless war with Iran, a quagmire that no president, now or in the future, Republican or Democrat, could escape.
Unless Washington drops the “Israel First” mindset, America and its allies are headed straight for a dark age.— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) November 9, 2026
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کا دو روزہ امن منصوبہ بدستور موجود ہے اور خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کے قیام کے لیے یہ سب سے معقول راستہ ہے۔ امریکا اس تجویز کے حوالے سے فیصلہ کرے۔
ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے مجوزہ منصوبے میں تمام محاذوں پر جنگ، ناکا بندیوں اور پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔
🚨 🇮🇷🇺🇸 IRAN MOCKS CENTCOM COMMANDER!
iranian foreign ministry spokesman dr. esmaeil baghaei ridicules U.S. military leadership over operation iron gate,
#Iran #USMilitary #CENTCOM #MiddleEast https://t.co/RQkYY9rxCX
— Iran Letest News (@IranLetest_News) November 9, 2026
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امن کیلیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کی دو روزہ تجویز اب بھی برقرار ہے، امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے سمیت ہمارے مطالبات تسلیم کرے یا پھر جنگ کیلیے تیار ہو جائے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے، اب وائٹ ہاؤس کو بھی فیصلہ کرنا ہو گا، امریکا ہمارے مطالبات مانیں اور نتائج دیکھیں، امریکا نے جنگ کا راستہ چنا تو ہماری فوج مقابلے کے لیے مکمل تیار ہے۔



