استنبول: ترکیہ کے معروف اداکار سیرحات مصطفی کلیچ استنبول کے علاقے کاغتھانے میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، ان کی عمر 51 برس تھی۔
ترک میڈیا کے مطابق اداکار سے گزشتہ دو روز سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ وہ ڈرامہ کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کے کردار سے پاکستان میں بھی معروف تھے۔
ترک میڈیا کے مطابق کلیچ سے گزشتہ چند روز سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ ان کی گرل فرینڈ نے گھر پہنچ کر انہیں بے ہوش حالت میں پایا، جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی۔ طبی عملے نے موقع پر ہی اداکار کی موت کی تصدیق کردی۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق کلیچ سے آخری مرتبہ جمعرات کے روز رابطہ ہوا تھا، بعد ازاں ان کی گرل فرینڈ نے بھی ان سے رابطہ نہ ہونے پر گھر جاکر انہیں دیکھا اور پولیس و ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کے جسم پر کسی کھلے زخم یا واضح تشدد کے نشانات نہیں تھے تاہم بعض رپورٹس میں آنکھوں کے گرد، بازوؤں اور ٹانگوں پر مبینہ طور پر نیل پڑنے کے نشانات کا ذکر کیا گیا ہے، اس حوالے سے ترک حکام کی جانب سے حتمی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
سیرحات کلیچ کی موت کو فی الحال مشکوک موت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق ان کی میت کو فرانزک/طبّی معائنے کے لیے بھی بھیجا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے۔
بیماری سے متعلق اہم تفصیل
ترک میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیرحات کلیچ کی گرل فرینڈ نے پولیس کو بتایا تھا کہ اداکار لمف کینسر میں مبتلا تھے تاہم، ان کی بیماری اور موت کے درمیان براہِ راست تعلق کی ابھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی، اس لیے موت کی وجہ کو فی الحال بیماری قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔
سیرحات مصطفی کلیچ کون تھے؟
سیرحات مصطفی کلیچ 8 جولائی 1975 کو انقرہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1994 میں بِلکینٹ یونیورسٹی کے میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس فیکلٹی کے شعبہ تھیٹر میں داخلہ لیا اور 1998 میں گریجویشن کیا، ان کا پیشہ ورانہ تھیٹر کیریئر انقرہ سٹی تھیٹر سے شروع ہوا۔
Oyuncu Serhat Mustafa Kılıç’ın ölümüyle ilgili bilinen detaylar:
🔹 Kız arkadaşı Özlem E. (50), Perşembe gününden bu yana Kılıç’a ulaşamaması üzerine evine giderek kapıyı çaldı.
🔹 Yanıt alamayınca kendisinde bulunan anahtarla içeri girdi.
🔹 Özlem E., Kılıç’ı salondaki tekli… https://t.co/KtlT33pVhj
— Denge+ (@dengeplus) September 5, 2026
وہ تقریباً تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں تھیٹر، ٹیلی ویژن، فلم، ریڈیو اور موسیقی کے شعبوں سے وابستہ رہے، انہیں ترک ڈراموں اور فلموں میں مختلف کرداروں کے باعث خاص شہرت حاصل ہوئی۔
حالیہ عرصے میں وہ مقبول ترک ڈراما Teşkilat کا بھی حصہ تھے، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 3 ستمبر کو اس ڈرامے کی نئی سیزن کی کاسٹ سے الگ ہوگئے تھے۔



