لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سید محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 10، 12 سال سے نجیب نامی جن ان کے ساتھ موجود ہے۔
سینئر اداکار سید محسن گیلانی نے اپنے ایک انٹرویو میں ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور جنات سے متعلق اپنے تجربات بھی بیان کیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ایک جن ہے اور یہ بات آج میں اس پروگرام میں بتا رہا ہوں۔ وہ جن اس وقت بھی میرے ساتھ موجود ہے اور اس کا نام نجیب ہے۔ یہ جن 10، 12 سال سے میرے ساتھ ہے۔
انہوں ںے کہا کہ اس جن کو میں نے کبھی براہ راست نہیں دیکھا۔ جنات مختلف طریقوں سے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، یہ شرارت کرتے ہیں اور بعض اوقات چیزیں چھپا دیتے ہیں۔
جنات سے متعلق مزید گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد، بزرگوں اور والد صاحب کو قرآن کی تعلیم حاصل تھی اور قرآن کا علم رکھنے والے افراد کے ساتھ جنات نسل در نسل منسلک رہتے ہیں۔
محسن گیلانی نے جنات سے متعلق عام طور پر پھیلی بعض باتوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ جنات کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے، تاہم جنات بھی اللہ کی مخلوق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنات کو میٹھا کھانا پسند ہے اور یہ انسانوں سے ڈر کر رہتے ہیں۔


