امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف مواخذے کا کوئی جواز نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ کانگریس نے مواخذے کو حقیقی قانون سازی اور پالیسی سازی کے بجائے ایک تماشا بنا دیا ہے۔ جبکہ پالیسی اختلافات کے اظہار کے لیے کانگریس کے پاس کئی اختیارات موجود ہیں، لیکن ان کے استعمال کے بجائے پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا تھا، کیونکہ قانون سازی مشکل جبکہ مواخذے کی کارروائی شروع کرنا آسان ہے، جس کے نتائج بالآخر بے اثر رہتے ہیں۔
Has Pete Hegseth committed impeachable crimes? The question is absurd and the answer is: obviously not.
Like so much of Congress, impeachment has become a ridiculous show that stands in for actual policymaking. Congress has so many tools for registering its policy disagreements. Rather than use them, they’re going to try to impeach Pete Hegseth. They did the same to Donald Trump. Legislation is hard. Impeachments are easy (and ultimately, inconsequential).
The irony is that legislators are most angry at Pete on the issues where he’s most correct: repositioning forces away from Europe/Ukraine and reorganizing the general officer corps.
This isn’t about Iran, this is about the fact that Pete took on the bureaucracy at the Pentagon.
— JD Vance (@JDVance) November 10, 2026
جے ڈی وینس نے کہا کہ قانون ساز پیٹ ہیگسیتھ سے جن معاملات پر سب سے زیادہ ناراض ہیں، انہی معاملات میں ان کے فیصلے درست ہیں۔ جس میں یورپ اور یوکرین سے امریکی افواج کی تعیناتی میں تبدیلی اور اعلیٰ فوجی افسران کے ڈھانچے کی تنظیم نو شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کوشش کا تعلق ایران سے نہیں بلکہ اس بات سے ہے کہ انہوں نے پینٹاگون کی بیوروکریسی کو چیلنج کیا ہے۔
’ایوان نمائندگان میں مواخذے کی کوشش ڈرامہ ہے، امریکی وزیر جنگ‘
اس سے قبل امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایوان نمائندگان میں مواخذے کی کوشش ڈرامہ ہے۔ اور ریپبلکنز اب بھی کانگریس کا کنٹرول رکھتے ہیں، جبکہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مواخذے کی کوشش قانونی کارروائیاں کرنے والے امریکی فوجیوں کو سزا دینے کا پیغام ہے۔ جبکہ ری پبلکنز کو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنی چاہئیں۔
پیٹ ہیگستھ کا ایران سے متعلق کہنا تھا کہ ایران کی فوجی، فضائیہ اور بحریہ ختم کر دی ہے جبکہ آپریشن مڈنائٹ ہیمرز کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا گیا۔ اور اب ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ان کا عہدے سے ہٹانے کی ایوان نمائندگان کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی تاریخ میں کسی وزیر جنگ کا مواخذہ نہیں کیا گیا۔ اور ایران کے خلاف کارروائیوں میں ویتنام جنگ جیسا جانی نقصان نہیں اٹھایا۔



