ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر کوئی طاقت شیطان کی طرح برتاؤ کرے۔ شیطان کی طرح اہداف کا انتخاب کرے اور شیطان کی طرح قتل کرے تو وہ شیطان ہی ہے اور ایسے شیطان کو تحفظ فراہم کرنے والا اس سے بڑا شیطان ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے جنوبی ایران کے جزیرہ سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکا کے گزشتہ رات کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے نے میناب اور لامرد میں کئے جانے والے وحشیانہ امریکی جرائم کی یاد تازہ کر دی۔
Minab school: children massacred.
Lamerd sports hall: kids slaughtered.
Kouhestak wedding: children killed with families.If a power acts like Satan, picks targets like Satan, and kills like Satan, it’s Satan.
Shields a junior Satan that does the same? It’s THE Great Satan.
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) September 2, 2026
انھوں نے ایکس پر انگریزی زبان میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ “لامرد کے اسپورٹس کمپلیکس پر وحشیانہ حملہ، میناب میں بچوں کا قتل عام اوراس کے بعد سیریک میں شادی کی تقریب پر حملہ اور اپنے گھروں والوں کے ساتھ بچوں کی شہادت۔ ”
واضح رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملے کیے ہیں اور اس بار ایک شادی والا گھر بھی امریکی حملوں کی زد میں آ گیا ہے۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں منگل کی شام جنوبی شہر کوہستک میں امریکی فضائی حملوں کا نشانہ بننے والا ایک گھر دکھایا گیا ہے۔
اس گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ امریکی ڈرون حملے نے اس گھر میں موجود خوشیوں کے ماحول کو ماتم میں تبدیل کر دیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمانشاہ صوبے میں پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکار امریکی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔



