اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں چیف ٹیکنیشن بی ایس 16 کی بھرتی کا عمل روک دیا گیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے بھرتی کا عمل واپس لیے جانے سے متعلق پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی چیف ٹیکنیشن کی بھرتی کا عمل واپس لینے کا نوٹس درج ہے۔
پبلک نوٹس کے مطابق وزارت قومی صحت نے چیف ٹیکنیشن پمز کی اسامی کے لیے ایف پی ایس سی کو بھیجی گئی ریکوزیشن واپس لے لی ہے۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف ٹیکنیشن کی ریکوزیشن بھرتی کے قواعد میں ترمیم کے باعث واپس لی گئی، ریکوزیشن واپس لیے جانے کے بعد اس بھرتی کیس پر مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔
ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو بھرتی کے عمل کی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا ہے تاہم نئی بھرتی شروع کرنے یا نظرثانی شدہ قواعد کے تحت ریکوزیشن بھیجنے سے متعلق کوئی تاریخ پبلک نوٹس میں درج نہیں کی گئی۔
بچے چوری ہونے کے واقعات کے باعث نرسری کا داخلہ محدود تھا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز
چیف ٹیکنیشن بی ایس 16 کی اسامی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں وزارت قومی صحت کے ماتحت ہے۔

