ڈارون ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، جس پر کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔
آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے تاریخی فتح اپنے نام کی۔ بنگلا دیش نے چوتھے روز چائے کے وقفے سے قبل آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
آسٹریلیا کو ڈارون ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تیاری میں کوئی کمی نہیں تھی، اس لیے شکست کا کوئی بہانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ ان کے مطابق بنگلا دیش نے ہر شعبے میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔
کمنز نے کہا کہ پہلے روز وکٹ میں ابتدائی طور پر کچھ مدد موجود تھی لیکن آسٹریلوی بیٹرز کو زیادہ دیر کریز پر رکنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ٹیم پیچھے ہوگئی تو واپسی مشکل ہوگئی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 426 رنز بنائے اور آسٹریلیا پر دباؤ بڑھا دیا۔
History made for Bangladesh as Mominul scores the winning runs against Australia 🤯#PlayoftheDay | @NRMAInsurance | #AUSvBAN pic.twitter.com/9LgSs0D4WJ
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 16, 2026
دوسری اننگز میں بھی آسٹریلوی بیٹرز توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ جیک ویدرلڈ دونوں اننگز میں صرف 23 اور صفر رنز بناسکے جبکہ مارنس لبوشین دوسری اننگز میں اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے۔
آسٹریلیا نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں تبدیلیوں کے سوال پر پیٹ کمنز نے کہا کہ ابھی میچ ختم ہوا ہے، اس لیے فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا، تاہم ٹیم مینجمنٹ آئندہ میچ کے لیے ٹیم کے امتزاج پر غور کرے گی۔
آسٹریلیا کے لیے واحد نمایاں کارکردگی جوش ہیزل ووڈ کی رہی، جنہوں نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں۔ کیمرون گرین نے بھی ہوم گراؤنڈ پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔
From the Under 19s to 300 Test scalps 🤩
Congratulations to Josh Hazlewood on becoming the ninth Australian to take 300 Test wickets! pic.twitter.com/m0wP5iu8Nd
— Cricket Australia (@CricketAus) August 15, 2026
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے شکست سے قبل ہی ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے نئے اوپنر اور نمبر 3 پر متبادل کھلاڑی کو موقع دینے پر غور ہونا چاہیے۔
