قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے مقابلے میں نیپال نے پاکستان اے کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ پوری ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیپال کو 169 رنز کا آسان ہدف مل گیا۔
پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شامل حسین اور معاذ صداقت نے کیا، پاکستانی ٹیم آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، 6 کے مجموعی اسکور پر شامل حسین 6 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کے اسکور میں مزید 24 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ معاذ صداقت بھی 13 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
36 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری، حیدر علی 15 رنز بنا کر راشد خان کا شکار بنے، پاکستان کی چوتھی وکٹ عبدالصمد کی گری اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 65 ہوا تھا، عبدالصمد 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
65 کے اسکور پر ہی فرحان یوسف بغیر کوئی رنز بنائے، وہ لمیچانے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ 88 کے مجموعی اسکور پر حسن نواز 28 رنز بنا کر گوتھم کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ACC Men’s Asia Cup Rising Stars 2026
Pakistan Shaheens v Nepal
Pakistan Shaheens set a target of 169 runs for Nepal.
Pakistan Shaheens: 168 all out (42 ov)
#PAKvNEP | #BackTheBoysInGreen | #RisingStarsAsiaCup
— PCB Live Scores (@TheRealPCB_Live) November 24, 2026
پاکستان کا اسکور 158 پر پہنچا تو احمد دانیال 16 رنز پر راشد خان کی گیند پر پانڈے کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، راشد خان کی اگلی ہی گیند پر سفیان مقیم بغیر کوئی رنز بنائے بولڈ ہو گئے۔
پاکستان کے آخری وکٹ 168 کے مجموعی اسکور پر گری، محمد حسنین 4 رنز بنا کر گوتھم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان اے کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیپال اے کو 169 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
نیپال کی جانب سے راشد خان کامیاب بولر رہے ہیں انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابھیشیش گوتھم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سندیب اور کوشال بھرتیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے پاکستان نے پہلے میچ میں یو اے ای جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔



