آسٹریلیا نے آئندہ ماہ بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کپتان پیٹ کمنز، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون کی واپسی سے ٹیم کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ تینوں کھلاڑی حالیہ ایشز سیریز کے دوران انجریز کے باعث محدود میچز کھیل سکے تھے تاہم اب وہ مکمل فٹ قرار دیے گئے ہیں۔
Introducing your Australian Men’s squad to take on Bangladesh up north next month 🌴 pic.twitter.com/UmoJr69o1A
— Cricket Australia (@CricketAus) July 21, 2026
دوسری جانب آل راؤنڈر مائیکل نیسر، جنہوں نے ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، 13 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم سلیکٹرز نے واضح کیا ہے کہ مصروف بین الاقوامی شیڈول کے پیش نظر نیسر سمیت دیگر ریزرو کھلاڑی ضرورت پڑنے پر دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 13 اگست سے شروع ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ ڈارون میں 13 سے 17 اگست تک جب کہ دوسرا ٹیسٹ میکے میں 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے ۔
View this post on Instagram
