بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو آسٹریلوی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔
بنگلا دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا،آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198 رنز بنائے،جواب میں بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 426 رنز بنا کر 228 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 284 رنز بنا کر آوٹ ہوئی،57 رنز کا ہدف بنگلا دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔مومن الحق 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سےتنزیدحسن نے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی جبکہ فاسٹ بالر حسن محمود نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں،مہدی حسن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
کیمرون گرین نے آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی۔جوش ہیزل ووڈنےمیچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ بالر حسن محمود مین آف دی میچ قرارپائے۔انہوں نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش کو 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی،آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہوگا۔
واضح رہے بنگلا دیش 9ویں مرتبہ بنگلا دیش سے باہر ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا، یہ بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 26ویں فتح ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف یہ بنگلا دیش کی 7 ٹیسٹ میچوں میں دوسری فتح ہے،بنگلا دیش نے 2017 میں میرپور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔اس وقت بنگلا دیش ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے، جبکہ آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

پاکستان 30برس سےآسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکا،آخری بارپاکستان نے1995میں آسٹریلوی سرزمین پرسڈنی ٹیسٹ جیتا تھا۔
