محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات سے 15 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث دونوں شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Stay updated on the latest Pakistan tourist weather forecast issued by the Pakistan Meteorological Department (PMD) for August 13–17, 2026.
🌧️ WEATHER ALERT (Friday to Tuesday):
Partly to fully cloudy weather with thunder, lightning, and heavy rainfall is expected across .. pic.twitter.com/3UckNMoqeo— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 13, 2026
موسمی صورتحال کے باعث مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے دوران شہری نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور سفر کے دوران موسم اور سڑکوں کی صورتحال کو مدنظر رکھیں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 سے 15 اگست کے دوران مزید بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، جہلم اور اٹک شامل ہیں۔
راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں 13 اگست کی شام یا رات سے 15 اگست تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، بھکر، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور اچانک سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بعض شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
پاکستانی طلباء کے برطانوی ویزوں میں تاخیر، برطانوی ہائی کمشنر نے بڑی یقین دہانی کرا دی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث پشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
