انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اسکواڈ میں ڈین لارنس، اولی پوپ اور سام کک کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ نوجوان بیٹر جورڈن کاکس کو بھی دوبارہ شامل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ موقع انہیں جیکب بیتھل کی انجری کے باعث ملا ہے، جو گھٹنے کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
بابر اعظم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی ، عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا
اسکواڈ میں اسپنر شعیب بشیر کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ فاسٹ باؤلرز میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، میتھیو فشر، اولی رابنسن، برائیڈن کارس اور سام کک شامل ہیں۔ برائیڈن کارس کی بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کے سلیکٹر مارکس نارتھ نے کہا کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف تجربے اور نوجوان صلاحیتوں کے درمیان متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔
ویزا درخواست میں حقائق چھپانےکا الزام ثابت؛ کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی
ڈین لارنس چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، جبکہ ان کی آف اسپن بولنگ ٹیم کو اضافی آپشن فراہم کرے گی، جس سے انگلینڈ کو چار فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز 19 اگست سے شروع ہو گی ، جسے پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
