سوات: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور وہ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس قبل گزشتہ ماہ اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، شانگلہ اور مردان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.4 اور گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔
واضح رہے زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔


