پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار تبدیلیاں، دو کھلاڑیوں نے ڈیبیو بھی کیا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں چار تبدیلیاں کرتے ہوئے دو نئے کھلاڑیوں، عبید شاہ اور اویس ظفر، کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دے دیا ہے۔
🚨 TOSS ALERT 🚨
West Indies win the toss and elect to bat first in the second Test 🏏#WIvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/PvJaRNxFD3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 2, 2026
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں اذان اویس، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، اویس ظفر، علی عثمان، ساجد خان، محمد علی اور عبید شاہ شامل ہیں۔
پاکستان نے گزشتہ میچ کے بہترین بولر محمد عباس کو بھی ڈراپ کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ عامر جمال، خرم شہزاد اور شان بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق اور ساجد خان کی واپسی ہوئی ہے۔
🚨 PAKISTAN XI FOR THE 2ND TEST VS WEST INDIES 🇵🇰
– Pakistan make four changes:
IN:
✅ Abdullah Shafique
✅ Awais Zafar
✅ Sajid Khan
✅ Ubaid ShahOUT:
❌ Shan Masood
❌ Aamer Jamal
❌ Mohammad Abbas
❌ Khurram Shahzad pic.twitter.com/e0yplQABOz— Talha Nawaz (@TalhaDigital007) August 2, 2026
ٹاس کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم اب ہماری کوشش ہوگی کہ پہلی اننگز میں مؤثر بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو کم سے کم اسکور پر محدود رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو متحد ہو کر اپنے منصوبے پر عمل کرنا ہوگا اور اپنی صلاحیتوں پر مکمل یقین رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خود پر بھروسہ ہے،اچھا کھیل پیش کریں گے۔
گینز ورلڈ ریکارڈز اور پرنس آف ویلز کا کوہ پیما نرمل پرجا کی ہلاکت پر افسوس
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں کامیاب رہنے والی اپنی فاتح ٹیم برقرار رکھی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں ٹیگنرائن چندرپال، برینڈن کنگ، کیویم ہوج، شائے ہوپ (وکٹ کیپر)، عامر جنگو، جسٹن گریوز، روسٹن چیز (کپتان)، جومیل واریکن، شمر جوزف، کیمار روچ اور جےڈن سیلز شامل ہیں۔
