گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستان میں برفانی تودہ گرنے کے المناک واقعے میں معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس حادثے میں ان کے ساتھ مزید 9 کوہ پیما بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
پرجا نے 2019 میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو صرف چھ ماہ میں سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ برطانوی فوج کی گورکھا اسپیشل فورسز کے سابق اہلکار نرمل پرجا کی غیر معمولی کامیابی پر 2021 میں نیٹ فلکس کی مشہور دستاویزی فلم “14 Peaks: Nothing Is Impossible” بھی ریلیز کی گئی، جس نے انہیں عالمی سطح پر مزید شہرت دلائی۔
نرمل پرجا کے ریکارڈز میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیوں کو سر کرنا اور بغیر اضافی آکسیجن کے ماؤنٹ ایورسٹ اور لوٹسے سر کرنا شامل ہے۔
Guinness World Records is saddened to learn of the passing of Nirmal “Nims” Purja, following an avalanche in Pakistan that also claimed the lives of nine other climbers.
Nims held multiple Guinness World Records titles including the most true-summit ascents of the 8,000ers (49…
— Guinness World Records (@GWR) August 1, 2026
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایڈیٹر اِن چیف کریگ گلینڈے نے کہا کہ نمز نے مسلسل انسانی جسم کی صلاحیتوں کی حدوں کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کوہ پیمائی کا ایسا منفرد انداز متعارف کرایا جس نے نہ صرف خود انہیں بلکہ پوری عالمی کوہ پیمائی برادری کو نئے چیلنجز سے روشناس کرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیرپا گائیڈز اور پورٹرز کی غیر معمولی خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے نمز کی انتھک کوششیں ان کا ایسا ورثہ ہیں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ پرنس اور پرنسز آف ویلز نے کہا ہے کہ نرمل پرجا اور براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے المناک حادثے میں جان گنوانے والے دیگر افراد کی وفات کی خبر سن کر گہرا دکھ پہنچا۔
نمز نے دنیا کے عظیم ترین کوہ پیماؤں میں شمار ہونے سے پہلے برطانوی مسلح افواج میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں اور نیپالی کوہ پیماؤں کو عالمی سطح پر منفرد شناخت دلائی۔
جو کام ناممکن دکھائی دیتے تھے، انہیں ممکن بنانے کی ان کی انتھک جدوجہد، عاجزی اور بے لوث خدمت نے انہیں ایک منفرد شخصیت بنا دیا۔ میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہلِ خانہ اور اس حادثے میں جان گنوانے والے تمام افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
I was truly saddened to hear of the tragic death of Nirmal Purja and those who lost their lives in the avalanche on Broad Peak. Nims served with distinction in the British Armed Forces before becoming one of the world’s greatest mountaineers, putting Nepalese climbers on the map.…
— The Prince and Princess of Wales (@KensingtonRoyal) August 1, 2026
واضح رہے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر گرنے والے برفانی تودے کے نتیجے میں عالمی شہرت یافتہ برطانوی نژاد نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا (نمزدائی) سمیت 10 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
نرمل پرجا کی کمپنی ’’ایلیٹ ایکسپیڈیشنز‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی دکھ اور بھاری دل کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ 43 سالہ نرمل پرجا جمعرات کو براڈ پیک پر گرنے والے برفانی تودے میں جان کی بازی ہار گئے۔
بعد ازاں ان کے بڑے بھائی کمل پرجا نے بھی اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نرمل کی یاد ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
THE MISSION SHIFTS. THE COMPASS HOLDS.
This was never the plan. Initially, the plan was to climb just G2. But just before setting off for Pakistan, I ran the numbers on my 8000m summits. That’s when it hit me: if I tick off Broad Peak whilst I’m here , only one remains “Cho… pic.twitter.com/rovJzFcazP
— Nirmal Purja MBE (@nimsdai) July 27, 2026
پاکستان کے قراقرم سلسلے میں واقع 8 ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک پر حادثے کے وقت نرمل پرجا ایک بین الاقوامی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔ پاکستانی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں امریکا کی میلوری گیس، عمان کی نذیرہ احمد عبداللہ الحارثی اور نیپال کے پور بہادر گرونگ بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔
