پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کر دی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔
نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹریشن رکھنے والے تمام طیاروں، بھارتی ایئرلائنز، آپریٹرز اور لیز پر حاصل کیے گئے بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 24 اگست 2026 تک برقرار رہے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی بھارتی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی اور وہ بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔
نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایوی ایشن آپریشنز پر عائد پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
بعد ازاں پاکستان نے متعدد نوٹمز (NOTAMs) جاری کرتے ہوئے اس پابندی میں وقفے وقفے سے توسیع کی، جو اب 24 اگست 2026 تک برقرار رہے گی۔
یہ پابندی بھارتی رجسٹریشن والے طیاروں، بھارتی ایئرلائنز، آپریٹرز، لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں اور بھارتی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہے، جس کے باعث بھارتی پروازوں کو متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں۔
وانا بڑی تباہی سے بچ گیا، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی
اس پابندی کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی وجہ سے کئی ائیر لائنز معاشی مسائل کا شکار ہو چکی ہیں۔
