نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان اتوار کو نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹ امریکا کی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ بن گئے۔
ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے پلیٹ فارم ٹک پک کے مطابق فائنل کے ٹکٹ کی اوسط ری سیل قیمت 11 ہزار 327 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو 2024 کے سپر باؤل کے 9 ہزار 411 ڈالر کے سابقہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔
GUINESS WORLD RECORD
Shane Gillis makes history with most tickets sold to a solo comedy show 🔥🔥 pic.twitter.com/zNqPNAa0Ur
— TickPick (@TickPick) July 18, 2026
رپورٹ کے مطابق فائنل کے لیے دستیاب سب سے سستا ٹکٹ 7 ہزار 451 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو نشستیں 28 ہزار 479 ڈالر فی ٹکٹ کے حساب سے مجموعی طور پر 56 ہزار 958 ڈالر میں فروخت کی گئیں۔
ٹک پک کے اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کا سب سے مہنگا ٹکٹ ایک لاکھ 16 ہزار 462 امریکی ڈالر میں فروخت ہوا، جو امریکا کی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا کا ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز کیساتھ پہلی بار انگوٹھی بھی دینے کا اعلان
دوسری جانب نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستی حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت، غیر معمولی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فروخت کے طریقہ کار سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
