حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ ہونے سے اس کے براہِ راست اثرات عام شہری، ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مجموعی معیشت پر مرتب ہوں گے۔
اس نظام کے کچھ ممکنہ فوائد ہیں تاہم اس سے کئی چیلنجز بھی جنم لے سکتے ہیں۔اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں گی تو عام شہری کے لیے اپنے روزانہ اور ماہانہ اخراجات کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا، ملازمت پیشہ افراد، ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیورز، موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اور چھوٹے کاروباری طبقے کو ہر روز بدلتی قیمتوں کے مطابق اپنا بجٹ تبدیل کرنا پڑے گا۔
Daily fixing of petrol price:
1. The taxi driver cannot quote a fare.
2. The bus operator cannot print a ticket.
3. The school van driver cannot set a monthly fee.
4. The trucker cannot price a shipment.
5. The kiryana owner cannot accept a delivery quote.
6. The ambulance…— farrukh saleem (@SaleemFarrukh) July 17, 2026
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کر سکتے ہیں جبکہ قیمتیں کم ہونے کی صورت میں کرایوں میں کمی عموماً فوری نہیں ہوتی، اس سے مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے اور کرایوں کے تعین پر تنازعات بھی پیدا ہو سکتے ہیں، اس سے عوام کے سفری اخراجات میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
پاکستان میں زیادہ تر سامان کی ترسیل سڑکوں کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے ڈیزل کی قیمت میں روزانہ اتار چڑھاؤ سبزی، پھل، آٹا، دودھ، گوشت اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے، تاجروں کے لیے لاگت کا درست اندازہ لگانا مشکل ہوگا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
Every drop counts! you get what you pay for?
Fuel price being updated on daily basis in Pakistan and you need to be more alert than ever.#fuel #barrel #oil #scam #fuelstation pic.twitter.com/jWhbrwF0ST— Dr Sohail Malik (@DrSohailMalik) July 18, 2026
اگر مارکیٹ کو مکمل طور پر آزاد چھوڑ دیا گیا تو بعض مقامات پر قیمتوں میں فرق یا اضافے کی توقع پر ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت یا منافع خوری کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، اس صورت میں مؤثر حکومتی نگرانی ناگزیر ہوگی۔
پٹرول پمپ مالکان کا مؤقف ہے کہ روزانہ قیمتوں میں تبدیلی سے موجودہ اسٹاک، خریداری اور فروخت کے حسابات متاثر ہوں گے، اگر نئی قیمت پرانا اسٹاک مہنگا یا سستا کر دے تو انہیں مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے، جس کے لیے واضح طریقہ کار درکار ہوگا۔
How is state strengthened by daily fixation of petrol price? Always assumed state was strengthened by constitution, education, development & support of the nation plus holistic security! https://t.co/ivQbEbtI4V
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 18, 2026
اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوں تو روزانہ قیمتوں کا نظام عوام کو فوری ریلیف بھی دے سکتا ہے جبکہ موجودہ نظام میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ بعض اوقات کئی دن بعد ملتا ہے، اس کے علاوہ قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ سے زیادہ ہم آہنگ ہو سکتا ہے۔
روزانہ قیمتوں کے نظام کی کامیابی کا انحصار شفاف طریقہ کار، مؤثر ریگولیشن اور سخت نگرانی پر ہوگا۔ اگر حکومت صارفین، پٹرول پمپ مالکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو اعتماد میں لے کر واضح قواعد مرتب کرتی ہے تو یہ نظام مؤثر ثابت ہو سکتا ہے بصورت دیگر قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ مہنگائی، بے یقینی اور عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
روزانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نظام ایک بڑی پالیسی تبدیلی ہوگی، اس سے عالمی منڈی کے اثرات فوری طور پر عوام تک پہنچیں گے لیکن اگر اس کے ساتھ مؤثر نگرانی، شفافیت اور صارفین کے تحفظ کے اقدامات نہ کیے گئے تو عام آدمی کو بار بار بدلتی قیمتوں، بڑھتے کرایوں اور مہنگائی کی نئی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
