معروف امریکی ہدایتکار کرسٹوفر نولن کی نئی فلم “دی اوڈیسی” اس ہفتے امریکا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، جسے تاریخ کی پہلی مکمل طور پر آئی میکس فلم کیمروں پر شوٹ کی گئی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی میکس 70mm سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا، ہائی ریزولوشن اور سب سے بہترین اینالاگ فلم فارمیٹ ہے۔ “اوڈیسی” دنیا کی وہ پہلی فلم ہے جو مکمل طور پر اسی فارمیٹ پر شوٹ کی گئی ہے۔
Best Thing I have Seen On Internet Today #TheOdyssey
Christopher Nolan Is The Best Thing Ever Happened To HOLLYWOOD pic.twitter.com/Eq75m2IJhE
— 𝗖𝗜𝗡𝗘𝗠𝗔 𝗨𝗡𝗖𝗘𝗡𝗦𝗢𝗥𝗘𝗗 (@Cine_Uncensored) July 17, 2026
فلم کی ٹیم، جس میں میٹ ڈیمن اور این ہیتھ وے جیسے بڑے نام شامل ہیں، مسلسل اس بات پر زور دے رہی ہے کہ اس فلم کو حقیقی آئی میکس 70mm فارمیٹ میں دیکھا جائے، کیونکہ یہی اس کا اصل سینما تجربہ ہے۔
تاہم مسئلہ یہ ہے کہ پورے امریکہ میں صرف 25 سینما گھر ایسے ہیں جہاں اس فارمیٹ میں فلم دکھانے کی سہولت موجود ہے۔ اسی وجہ سے شائقین سینما طویل سفر کر کے ان مخصوص تھیٹرز تک پہنچ رہے ہیں۔
آئی میکس کے سی ای او رچرڈ گیلفونڈ کے مطابق مسئلے کی اصل وجہ یہ ہے کہ گزشتہ تقریباً 50 سال سے نئے آئی میکس فلم پروجیکٹرز تیار ہی نہیں کیے جا رہے۔ موجودہ پروجیکٹرز کو مرمت اور پرانے حصوں سے دوبارہ تیار کیا جاتا ہے، جبکہ بہت سے اہم پرزے اب دستیاب ہی نہیں رہے۔
انہوں نے بتایا کہ پرانے ڈیزائن محفوظ نہ ہونے کے باعث مکمل مینوفیکچرنگ بلیو پرنٹس بھی موجود نہیں، اور بہت کم انجینئرز ایسے ہیں جو اس پیچیدہ سسٹم کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب 2000 کی دہائی کے آخر میں ہالی ووڈ نے فلم سے ڈیجیٹل پروجیکشن کی طرف منتقلی شروع کی، کیونکہ ڈیجیٹل نظام سستا اور آسان تھا۔ نتیجتاً فلم پروجیکٹرز کی تیاری تقریباً ختم ہو گئی۔
تاہم حالیہ برسوں میں نولن اور ڈینس ویلینیو جیسے ہدایتکاروں کی وجہ سے اس فارمیٹ میں دوبارہ دلچسپی بڑھی ہے، اگرچہ یہ اب بھی ایک محدود اور خاص تجربہ ہے۔
Will we see more IMAX 70mm screens in the U.S. after #TheOdyssey?
“There’s certainly more demand, the problem is they haven’t made new IMAX film projectors in about 50 years,” says IMAX CEO Richard Gelfond. “So we retrofit them, rebuild them and part of our strategy is to see… pic.twitter.com/tClJKmjc44
— Variety (@Variety) July 15, 2026
“اوپن ہائمر” کی کامیابی کے بعد آئی میکس نے اپنی 70mm صلاحیت بڑھانے کی کوشش کی اور دنیا بھر میں ایسے سینما گھروں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 41 کر دی، مگر اس میں بھی کئی تکنیکی اور لاگت کے مسائل درپیش رہے۔
پروڈکشن ماہرین کے مطابق اگرچہ اس فارمیٹ کی مانگ بڑھ رہی ہے، لیکن مہنگی تعمیرات، محدود ٹیکنالوجی اور کم دستیابی کے باعث اسے بڑے پیمانے پر پھیلانا فی الحال ممکن نہیں۔
فی الحال آئی میکس 70mm کا مستقبل فلم سازوں اور ناظرین دونوں کی دلچسپی پر منحصر ہے، خاص طور پر بڑی فلموں جیسے “ڈیون: پارٹ تھری” کی کامیابی پر۔
