پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 24 ہزار 236 روپے ہو گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 57 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے پر پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپے بڑھنے کے بعد 6070 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
سونا خریدنے والوں کیلیے بڑی خبر؛ قیمتوں میں نمایاں کمی
گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے پر آئ گئی تھی۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، بین الاقوامی معاشی و جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی جانب بڑھتا رجحان شامل ہیں۔
ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت سے قبل مقامی اور عالمی مارکیٹ کے تازہ رجحانات پر نظر رکھیں، کیونکہ بین الاقوامی اقتصادی حالات میں معمولی تبدیلی بھی سونے کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔
