سکیورٹی فورسزنے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سےبچا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلےہی تباہ کردی۔
کامیاب کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ کر دیے جس میں ایک خارجی جہنم واصل اور 5 زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔ سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا۔
Security forces foiled a major terrorist plot in Wana through a timely intelligence-based operation, destroying an explosive-laden vehicle intended for a suicide attack. According to security sources, the operation prevented a potential catastrophe in Wana and surrounding areas,… pic.twitter.com/hX5ji1om1T
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) July 18, 2026
ذرائع کے مطابق دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر جوانوں نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے وانا اور گرد و نواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچایا اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وانا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے وانا اور گرد و نواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔ محسن نقوی— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) July 18, 2026
یاد رہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں شدت سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ ماہ فورسز نے کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 48 دہشت گرد ہلاک کیے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
13 جون کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔ کارروائیوں میں میران شاہ اور گرد و نواح میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
