قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 12.96 سے کم کرکے 11.94 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔
پنشنرز، بہبود اور شہداء سرٹیفکیٹ کا منافع 13.20 سے کم کرکے 12.96 فیصد ہو گیا ہے جبکہ ریگولر سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 12.24 فیصد کی کمی کے بعد 11.52 فیصد ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کے منافع میں 12.6 سے کمی کر دی گئی جس کے بعد اس منافع کی شرح 11.43 فیصد ہو گئی۔
قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل کردیا گیا
سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع 10 فیصد پر برقرار رہے گا، جبکہ سروا 5 سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 11.16 سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقرر کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سروا 3 سالہ اسلامک سرٹیفیکیٹ کا منافع 9.16 سے بڑھا کر 11.50 فیصد کر دیا گیا۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 1 لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا، اسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پر پہلے 6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا 12.6 فیصد ہو گا، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 فیصد کر دیا گیا ہے۔
