سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد خارجی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24 خوارج ہلاک ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او بنوں
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کےخاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری رہیں گی، غیرملکی سرپرستی میں دہشتگردی کےخاتمے کیلئے آپریشن جاری ہیں۔
عزم استحکام کےتحت دہشت گردی کےخلاف کارروائیاں پوری قوت سےجاری ہیں،دہشتگردی میں ملوث عناصر کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے چوبیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بنوں اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔
فتنہ الخوارج کے چوبیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کا مظہر ہے: صدر زرداری
بھارتی سرپرستی میں…
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 17, 2026
صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی،معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
بنوں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، راہگیرخاتون زخمی
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں، خصوصاً بنوں میں پولیس اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدلانہ حملوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے ناسور اور اس کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا اور ایسے بزدلانہ حملوں میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے بھی بنوں میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
آپریشن شعبان ، بلوچستان میں مزید 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ، مجموعی تعداد 88 ہو گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنوں میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسپیکر قومی اسمبلی نے فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم…
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) July 17, 2026
اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری قابلِ تحسین ہے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی یہ کامیابی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کی عکاس ہے،سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ جراءت، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔
سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا،عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
