میجرلیگ کرکٹ کے لیے فی کھلاڑی این او سی فیس کی وصولی سے متعلق پی سی بی کی وضاحت سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر لیگ کرکٹ پرائیویٹ لیگ ہے جو امریکن کرکٹ انٹرپرائزز کے زیر اہتمام کھیلی جاتی ہے ، آئی سی سی ضوابط کے مطابق پرائیویٹ لیگز میں بین الاقوامی کرکٹرز کی شرکت پر متعلقہ کرکٹ بورڈ فیس وصول کرسکتا ہے۔
حارث رؤف انجری کا شکار، امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے
میجر لیگ کرکٹ پچھلے چار سال سے کھلاڑیوں کے این او سی کی مد میں مقررہ فیس ادا کر رہی ہے،پی سی بی سمیت دیگر فل ممبر بورڈز بھی پرائیویٹ لیگ کیلئے این او سی فیس وصول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ نجی ویب سائٹ نے ایم ایل سی میں فی کھلاڑی 25 ہزار ڈالر این او سی فیس وصول کرنے کی خبر شائع کی تھی۔
میچر لیگ کرکٹ کیا ہے؟
میجر لیگ کرکٹ امریکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جس کا پہلا سیزن 2023 میں کھیلا گیا تھا۔
سمیر مہتا اور وجے سرینواسن نے جنوری 2019 میں میجر لیگ کرکٹ کی بنیاد رکھی جو کہ شمالی امریکا کے سب سے بڑے کرکٹ براڈکاسٹر ویلو ٹی وی کے بھی بانی ہیں۔
امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز سے رابطوں کا انکشاف
کرک انفو کے مطابق اس لیگ کو انڈیا کے ٹائمز گروپ کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نادیلا اور ایڈوبی کے سی ای او شنتانو ناریان کی سرمایا کاری بھی حاصل ہے۔
میجر لیگ کرکٹ کی چھ میں سے چار ٹیموں کے مالک آئی پی ایل کی فرنچائزز ہیں۔ اس میں شاداب خان، حارث رؤف اور عماد وسیم جیسے پاکستانی کرکٹرز نے بھی حصہ لیا۔
