جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی ف) نے حکومت کی جانب سے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ’تمام سکیورٹی‘ واپس لیے جانے اور ان کی رہائش گاہ کی ’ناکہ بندی‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے ’کارکنوں کو تیار رہنے کا پیغام‘ جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 11 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد حکومت مخالف بیانات کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں ان کا مؤقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق ہو گیا تھا مگر وفاقی حکومت نے اس کے باوجود گورنر راج نافذ کر دیا۔
اس کے بعد مولانا فضل، ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود، اور جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مالی اور انتظامی تحقیقات کا آغاز ہوا جس پر پارٹی نے حکومت پر ’کریک ڈاؤن‘ اور ’انتقامی کارروائی‘ لانچ کرنے کے الزامات عائد کیے جنہیں حکومتی رہنما بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔
جے یو آئی کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں ترجمان اسلم غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد میں واقع رہائش گاہوں سے سیکورٹی اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ بدترین فسطائیت ہے ۔ترجمان جے یو آئی
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی ختم کرکے حکومت نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کی ڈی آئی خان رہائش گاہ اور اسلام آباد سے سیکورٹی اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم ناقابلِ قبول ہے۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود پر درجنوں خود کش حملے ہوچکے ہیں ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کی جان و سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ترجمان جے یو آئی
حکومت واضح کرے کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی اچانک کس کے حکم پر ختم کی گئی؟ اسلم غوری
ہم حکومت کے اس غیر ذمہ دارانہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی فوری بحال کی جائے۔ اسلم غوری
قائد جمعیت کو کسی قسم کے نقصان کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی پر ہوگی ۔ترجمان جے یو آئی
اگر قائد جمعیت کی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔اسلم غوری
جے یو آئی اپنے قائد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔اسلم غوری
حکومت سن لے، قائد جمعیت کی سیکیورٹی کے معاملے میں نہ کوئی رعایت ہوگی اور نہ کوئی خاموشی۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 19, 2026
اسلم غوری نے سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو ’بدترین فسطائیت‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’ناقابلِ قبول‘ قرارد دیا ہے۔
انہوں ںے مولانا اسعد محمود کی سکیورٹی بھی ’اچانک‘ ختم کیے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ ایسا کس کے حکم پر کیا گیا۔
جے یو آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ”مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود پر درجنوں خود کش حملے ہوچکے ہیں“۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”ایک طرف تھریٹ لیٹر اور دوسری طرف سکیورٹی کی واپسی سے حکومت کیا پیغام دے رہی ہے؟“
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پر 2007 سے اب تک کم از کم 5 دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں۔ 30 اور 31 مارچ 2011 کو ان پر 2 حملے ہوئے تھے جن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سربراہ کو ’کسی قسم کے نقصان کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی‘ پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ’سلامتی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داران کو جواب دہ ہونا پڑے گا‘۔
ترجمان نے حکومت پر ’جے یوآئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل کے ”پرسنل سیکریٹری مفتی ابرار اور ان کی پوری فیملی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔“
جےیوآئی کا کارکنوں کو تیار رہنے کا پیغام
جےیوآئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔اسلم غوری
ایک طرف تھریٹ لیٹر اور دوسری طرف سیکورٹی کی واپسی حکومت کیا پیغام دے رہی ہے۔ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی قیادت کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔ترجمان جےیوآئی
قائد جمعیت کے پرسنل سیکریٹری مفتی ابرار اور ان کی پوری فیملی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
رات گئے مفتی ابرار کی گرفتاری کی آڑ میں اسلام آباد میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے ۔اسلم غوری
حکمران بتائیں کہ جے یوآئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کیوں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ؟ ترجمان جے یو آئی
حکمران جو بیج رہے ہیں کل ان کو کاٹنا ہوگا ۔اسلم غوری
کارکن الرٹ رہیں ،قائد جمعیت کے تحفظ کے لئے کسی بھی وقت کال دی جاسکتی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 19, 2026
انہوں نے ’رات گئے مفتی ابرار کی گرفتاری کی آڑ میں اسلام آباد میں جگہ جگہ چھاپے‘ مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے جے یو آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔
اسلم غوری نے خبردار کیا کہ ”حکمران جو بیج رہے ہیں کل ان کو کاٹنا ہوگا۔“
گھر کی ناکہ بندی کا دعویٰ
پارٹی کی جانب سے قائدین کی سکیورٹی واپس لیے جانے کے دعویٰ کے بعد جے یو آئی رہنما سینیٹر کامران کی جانب سے ’مولانا کے گھر کی ناکہ بندی شروع‘ کیے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا۔
– مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ تشویش ناک اور ناقابلِ قبول ہے، کامران مرتضیٰ
–
– حکومت مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے اطراف گھیراؤ پر فوری وضاحت دے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
–
– سیاسی قیادت کو دباؤ میں لانے کے ہتھکنڈے جمہوری روایات کے منافی ہیں، کامران مرتضیٰ
– https://t.co/uTJimoSGPX— Kamran Murtaza (@KamranM69045926) November 19, 2026
انہوں نے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں ’مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے گھیراؤ‘ کو ’تشویش ناک اور ناقابلِ قبول‘ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس ’گھیراؤ پر فوری وضاحت‘ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ”سیاسی قیادت کو دباؤ میں لانے کے ہتھکنڈے جمہوری روایات کے منافی ہیں۔“
مولانا صاحب کے گھر کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے ۔ بلا اشتعال کاروائیاں جاری ہیں ۔حکومت قانون کی حدود میں رہے : سنیٹر کامران مرتضٰی
وکلاء اور کارکنان ہوشیار رہیں ، قائدین کے تحفظ کیلئے کسی بھی وقت کال دی جا سکتی ہیں: سنیٹر کامران مرتضٰی
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 19, 2026
کامران مرتضیٰ نے ’وکلاء اور کارکنان‘ کو ’ہوشیار‘ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ”قائدین کے تحفظ کیلئے کسی بھی وقت کال دی جا سکتی ہے۔“



